• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کے فنانس بل کی منظوری

شائع June 26, 2024
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا — فوٹو: ڈان نیوز
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا — فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے میں اتھارٹی کے تعین کو لے کر اپوزیشن رکن رانا آفتاب کے نقطہ اعتراض پر حکومت اوراپوزیشن ارکان ایک پیچ پر آگئے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ عوامی نمائندے ہیں، ایوان میں ان کی نمائندگی اسپیکر کرتا ہے، اسپیکر ارکان اسمبلی کی تنخواہوں، الاؤنس کے لیے بجٹ حکومت سے لے کر اس کا فیصلہ کریں، ہم حکومت کے ملازم نہیں ہیں بلکہ عوامی نمائندے ہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں، الاؤنس میں اضافے کی اتھارٹی کے تعین کو لے کر رولنگ محفوظ کر لی۔

بعد ازاں وزیر خزانہ کی جانب سے پنجاب فنانس بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے بجلی کے 200 یونٹ کے استعمال کے بعد ٹیرف میں ہوشربا اضافے کی مذمت کی، جبکہ دیگر ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل بیان کیے۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024