• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:12pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:12pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

’چوکرز‘ جنوبی افریقہ بالآخر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے، افغانستان کو بدترین شکست

شائع June 27, 2024
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پروٹیز اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے تیسری بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، 2009 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جب کہ دوسری بار پروٹیز نے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جس میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز باؤلنگ اٹیک کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف بآسانی 8.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

افغانستان بیٹنگ:

ٹاس کے علاوہ کچھ بھی افغانستان کے حق میں نہیں رہا، افغان ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا، عظمت اللہ عمرزئی 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔

رواں ٹی20 ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر اور افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، ابراہیم زردان 2، گلبدین نائب 9، ننگیالیا کھروٹے 2، کریم جنت اور راشد خان 8،8 جب کہ نوین الحق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3،3 کگیسو رباڈا اور اینرک نورکیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ بیٹنگ:

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف ڈی کاک کی صورت میں واحد نقصان اٹھانا پڑا جو 5 رنز بنانے کے بعد فضل الحق فاروقی کا شکار بنے، ریزا ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرم نے 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر مارکو جانسن کو بہترین باؤلنگ سپیل کروانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024