• KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بدترین شکست پر افغان کپتان کا بیان

شائع June 27, 2024
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / آئی سی سی
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / آئی سی سی

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا۔

ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست کے بعد مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے لکھا ’ ہمیں یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا’۔

راشد خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ اس ایونٹ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے اور مجھے اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے،’۔

افغان ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا ادھورا سفر جاری رکھیں گے اور اگلی بار اس سے بھی زیادہ مضبوط اور اچھا کم بیک کریں گے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان کے جھنڈے والے ایموجی بھی لگائی۔

آخر میں راشد خان نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’آپ سب کا شکریہ، جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کی‘، انہوں نے میچ کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف بآسانی 8.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024