• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

اسرائیلی فوج کی رات کی تاریکی میں بمباری،4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

شائع June 29, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

صہیونی طیاروں نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں فلسطینیوں پر بم برسا دیے، شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر حملوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، سفاک فوج نے شجاعیہ میں فضائی حملوں کے بعد زمینی آپریشن شروع کردیا جس کے باعث 60 ہزار فلسطینی انخلا پر مجبور ہوگئے۔

اسی طرح المواسی کیمپ سے بھی 5 ہزار فلسطینی محفوظ علاقوں کی جانب انخلا کرچکے۔

دوسری جانب، اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری میں توسیع کی منظوری دے دی، اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024