• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

لداخ میں دریا عبور کرنے کی کوشش میں بھارتی ٹینک دریا برد، 5 فوجی ہلاک

شائع June 29, 2024
فائل فوٹو: بھارتی میڈیا
فائل فوٹو: بھارتی میڈیا

چینی سرحد پر دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران لداخ میں دولت بیگ اولڈی کے مقام پر بھارتی فوج کا ٹینک ’ٹی-72‘ دریا برد ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں دولت بیگ اولڈی کے مقام پر بھارتی فوج کا ٹینک دریا عبور کرنے کی کوشش میں بہہ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 جون کی شب فوجی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کا ٹی-72 ٹینک دریائے شیوک میں سیلابی ریلے میں پھنس گیا، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر مدد کے لیے پہنچی لیکن اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ٹینک دریا برد ہوگیا۔

ٹینک پر بھارت کے ایک جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 5 فوجی اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے، ریسکیو حکام نے دریا سے پانچوں فوجیوں کی لاشیں نکال لیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’بدقسمتی سے فوجیوں نے ٹینک پر دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جانیں گنوائیں‘، قوم بہادر سپاہیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی’۔

بھارتی فوجی حکام نے حادثے سے متعلق بتایا کہ افسوسناک واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور دولت بیگ اولڈی کے مقام پر ہفتے کی صبح پیش آیا، فوجی مشق کے دوران ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس سے جوانوں کی موت ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024