• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کا چیف جسٹس سے آئی پی پی پیز معاہدوں پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

شائع July 1, 2024
چیئرمین تحریک انصاف(نظریاتی) اختر اقبال ڈار— فوٹو: اسکرین شاٹ
چیئرمین تحریک انصاف(نظریاتی) اختر اقبال ڈار— فوٹو: اسکرین شاٹ

چیئرمین تحریک انصاف(نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز فائز عیسیٰ کو خط ارسال کر کے بجلی کے بلوں میں بے شمار ٹیکسز اور آئی پی پی پیز معاہدوں کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اختر اقبال ڈار نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کے بینیفشری عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر اپنے خزانے بھر رہے ہیں اور عوام بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بجلی کے بلوں میں بےشمار ٹیکسز لگائےگئے ہیں اور ان بلوں کی ادائیگی کے لیے لوگ بیویوں کے زیور اور گھریلو اشیا تک فروخت کر رہے ہیں اور ہر شخص ذہنی اذیت سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کی لوٹ مار، مہنگی گیس اور بڑھتے بجلی کے بلوں سے ملک میں افراتفری اور خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس ایشو پر ازخود نوٹس لے کر عوام کو مشکلات سے نکالیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024