• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہوتے تو بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی، صبور علی

شائع July 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ صبور علی نے رنگ گورا کرنے کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے رنگت گوری کرنے کے انجکشن لگوائے ہوتے تو وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔

صبور علی حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے رنگ گورا کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ حال ہی میں ان کی اور ان کے شوہر کی انجکشن اور ڈرپس لگوانے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس متعلق مداحوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوا رہے ہیں۔

اس پر صبور علی نے حیرانی کا اظہار کیا اور رنگ گورا کرنے کے لیے انجکشن لگوانے کے دعووں کو مسترد کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے وٹامنز کے انجکشنز اور ڈرپس لگوائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کا شوہر دن رات کام کرتے ہیں، اس لیے ان میں کمزوری ہوجاتی ہے، اس لیے انہوں نے وٹامنز کے انجکشن لگوائے، رنگ گورا کرنے کے انجکشن نہیں تھے۔

انہوں نے خود سے متعلق کیے جانے والے دعووں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ انجکشنز اور ڈرپس رنگ گورا کرنے کے نہیں تھے۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایسے انجکشنز لگوائے ہوتے تو ان کا رنگ گورا ہوچکا ہوتا اور وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دراصل ایسا کوئی انجکشن ہوتا ہی نہیں جو رنگ کو گورا کرے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری کی جانب سے وٹامنز کے ڈرپس لگوانے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس متعلق سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے تھے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024