• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر ہیڈ کوچ کی رپورٹ جمع

شائع July 3, 2024
— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ جمع کروادی۔

ڈان نیوز کے مطابق گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھادیے، ہیڈ کوچ نے کئی کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ سینیئر منیجر وہاب ریاض پہلے ہی اپنی رپورٹ جمع کراچکے ہیں، بورڈ حکام کی جانب سے رپورٹس کی روشنی میں اگلا لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو ناتجربہ کار امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور پھر بھارت کے خلاف 120 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی تھی۔

مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم امریکا کی شکست پر انحصار کرنے لگی لیکن آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے دوران بارش نے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ان کا ورلڈکپ کا سفر پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

سپرایٹ مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد یہ بحث چل پڑی تھی کہ آیا پاکستان ورلڈکپ 2026 میں براہ راست پہنچے گا، یا پھر اس کے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024