• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

متحدہ عرب امارات کا اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار

شائع July 6, 2024
فوٹو: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
فوٹو: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (یو اے ای - جی سی اے اے) کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت یو اے ای - جی سی اے اے کے سینئر ڈائریکٹر عبداللہ الکعبی نے کی، سیکیورٹی ٹیم نے دونوں ایئرپورٹس پر مسافروں اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں براہ راست کام کرنے والی ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا، اس دوران ان کا فوکس ہوائی جہاز کے سیکیورٹی چیک، اور دیگر متعلقہ طریقہ کار پر مرکوز تھا.

ٹیم نے قومی اور ایئر لائن کی سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی ایکسس، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی۔

بریفنگ سیشن کی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن حکام کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ایئر لائنز، کارگو کمپنیوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکول پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یو اے ای وفد نے کہا کہ یہ سہولیات بین الاقوامی معیارات اور بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا پاکستان کا پہلا جائزہ دورہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024