• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

وفاقی بجٹ کے اثرات: سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں207 روپے تک اضافہ

شائع July 7, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں وفاقی بجٹ کےاثرات آنا شروع ہوگئے ہیں،سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔

وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صرف ایک روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کی تھی، جس کی کسر عوام سے نکالی جارہی ہے۔

نئی مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی، جب کہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160، اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق کراچی اورلاہور میں سیمنٹ کی بوری 150 روپے مہنگی ہوئی، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147 ،فیصل آباد 140 ،سیالکوٹ 130 ،حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، حالیہ ہفتے کے دوران خضدار میں سیمنٹ کی بوری 23 روپے تک مہنگی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی قیمتیں بڑھنے سے تعمیراتی شعبے کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا، سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھروں اور فلیٹس کی تعمیراتی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024