• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے دی

شائع July 8, 2024
فوٹو:
فوٹو:

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایجیسٹن اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے ایک ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 89 رنز سے ہرادیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود نے 64 اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 117رنز بنا سکی اور پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی، جب کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، وہ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا لیجنڈز کو بھی شکست دے چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024