• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

وفاقی حکومت کے 3 ماہ میں قرضہ 113 فیصد بڑھ گیا

شائع July 8, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت کے 3 ماہ میں نگران حکومت کے آخری 3 ماہ کے مقابلے میں قرض 113 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے حوالے سے بتایا گیا کہ مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری 3 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ دسمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران ہوا تھا، مئی2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 67 ہزار816 ارب روپے ہوگیا۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ فروری 2024 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار806 ارب روپے اور نومبر2023 میں 63 ہزار 390 ارب روپے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024