• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 71 فلسطینی شہید

شائع July 14, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

غزہ میں پناہ گزین کے المواصی کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حماس کے فوجی سربراہ محمد الضیف کو نشانہ بنایا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجی سربراہ محمد الضیف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ہم ابھی تک حملے کے نتائج کی جانچ اور تصدیق کر رہے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دعوے جھوٹے ہیں کہ اس نے گروپ کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے، دراصل وہ حملے کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اور یہ غزہ میں گزشتہ ہفتوں میں ہونے والا سب سے مہلک اسرائیلی حملہ تھا۔

اسرائیلی حملے میں زندہ بچ جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں نے بتایا کہ حملے سے ان کے خیمے اکھڑ گئے اور ہر طرف لاشیں اور انسانی اعضا بکھرے ہوئے پڑے تھے۔

المواصی کیمپ کے ایک رہائشی یوسف شیخ نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتاسکتے ہیں کہ اس وقت کہاں موجود ہیں، البتہ وہ اس حملے کے بعد عارضی پناہ سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

فلسطینی شہری نے رائٹرز کو بتایا ’میں نے خیمے سے نکل کر اردگرد دیکھا، تمام خیمے گرے ہوئے تھے، ہر طرف انسانی اعضا اور لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع اسلامہ کو بھی اس حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، اور ان دونوں کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔

محمد الضیف 7 اسرائیلی حملوں میں محفوظ رہا ہے، جو کئی دہائیوں سے اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، محمد الضیف پر خودکش حملوں میں درجنوں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 71 فلسطینی ہلاک اور 289 زخمی ہوئے، جب کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار 443 فلسطینی شہید اور 88 ہزار 481 زخمی ہوئے ہیں۔

ہسپتال مریضوں سے بھر گیا

اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، جنہیں النصیر ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور طبی سامان کی قلت کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر عاطف الحوت نے کہا، کہ ہسپتال زخمی مریضوں سے بھرا ہوا ہے اور ہمیں لوگوں کے لیے بستر نہیں مل رہے، جب کہ جنوبی غزہ میں کام کرنے والا یہ واحد ہسپتال رہ گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ مغربی غزہ شہر میں ایک اور واقعے میں پناہ گزین کے کیمپ میں ایک عبادت گاہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 19 فلسطینی شہید ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024