• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

امریکی صدارتی انتخابات: کاملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ

شائع July 26, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے اپنی صدارتی مہم کو سب سے بڑی امریکی ٹیچرز یونین لے جاتے ہوئے ’مستقبل کے لیے لڑنے‘ کا وعدہ کیا جبکہ رائے عامہ کے نئے پول کے مطابق کاملا ہیرس کی مقبولیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر صدر جو بائیڈن کے جانشین کے طور پر کاملا ہیریس کی ابھرتی ہوئی مقبولیت نے صدارتی دوڑ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ہیوسٹن میں امریکن فیڈریشن آف ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے 59 سالہ کاملا ہیرس نے معاشی پالیسی اور کارکنوں کے حقوق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، صحت کی سہولیات اور بچوں کی دیکھ بھال کے منصوبوں پر زور دیا۔

کاملا ہیرس تقریباً 3500 لوگوں کے ہجوم کو بتایا کہ ہماری لڑائی مستقبل کے لیے ہے، ہم اپنی سب سے بنیادی آزادیوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انسر دا کال (answer the call) کے منتظمین نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ سفید فام خواتین نے کاملا ہیرس کے لیے رقم اکٹھی کرنے اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے زوم کال کے ذریعے شمولیت اختیار کی، اسی طرح سیاہ فام خواتین، سیاہ فام مردوں اور لاطینیوں نے بھی اسی طرح کی کال کی۔

اتوار کو صدر جو بائیڈن کے انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد سے کرائے گئے پولز کا ایک سلسلے جس میں رائٹرز/اِپسوس کی طرف سے ایک بھی پول شامل ہے، میں یہ دکھائی دیتا ہے کہ کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ تقریباً برابری کی بنیاد پر اپنا مقابلہ شروع کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024