• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

حکومت کا رواں مالی سال چین، سعودیہ عرب سے 9 ارب ڈالرز قرض رول اوور کرانے کا منصوبہ

شائع July 26, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا، پاکستان کو 20 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگیاں کرنی ہیں جب کہ ملک کو پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 10 ارب 70 کروڑ ڈالر کی یقین دہانیاں ہیں۔

عاطف خان کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، کمیٹی کو وزارت اقتصادی امور حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ دیامربھاشا ڈیم کے لیے عرب کوآرڈینیشن گروپ اور قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ سے فنڈنگ کا منصوبہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا عرب کوآرڈینیشن گروپ اور قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ سے فنڈنگ کے لیے رابطے میں ہیں، رواں مالی سال دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ایکسٹرنل فنانسنگ کا انتظام ہو جائے گا، داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا پہلا فیز 2027 میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے۔

حکام کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال چین اور سعودیہ عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا منصوبہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کو 20 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگیاں کرنی ہیں، رواں مالی سال اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے50 کروڑ ڈالر ادھار تیل اورکموڈیٹی کے لیے ملیں گے، سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حامی نہیں بھری۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جینیوا ڈونر کانفرنس کے تحت پاکستان ابھی تک 3 ارب ڈالر حاصل کر سکا، 3 ارب میں 50 سے 60 کروڑ ڈالر گرانٹس ہیں اور باقی قرض ہے۔

کمیٹی کو وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ ملک بھر میں تمام این جی اوز کے منصوبوں کی نگرانی کا میکنزم نہیں ہے تاہم این جی اوز کی فنڈنگ ٹیرر فنانسنگ کے لیےاستعمال نہ ہو اسکی نگرانی کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024