شہریار منور کی مبہم انداز میں شادی کی تصدیق
مقبول اداکار شہریار منور نے مبہم انداز میں شادی پر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
شہریار منور حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے محبت اور نئی زندگی شروع کرنے کی چہ مگوئیوں سے متعلق سوال کیا۔
اس پر شہریار منور نے واضح انداز میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے مبہم انداز میں شادی کی پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے والدین اور اہل خانہ بھی بہت خوش ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق نہ صرف فریحہ الطاف بلکہ دیگر شوبز شخصیات بھی جانتی ہیں لیکن وہ مذکورہ معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
شہریار منور نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی سے متعلق پرائیویٹ رہے ہیں، وہ ذاتی زندگی اور مسائل کو سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔
انہوں نے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور وہ خدا کے بھی شکر گزار ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر نہیں بتایا کہ ان کی شادی کب اور کن سے ہو رہی ہے؟ یا پھر ان کی شادی ہوچکی؟
میڈیا میں افواہیں ہیں کہ شہریار منور ممکنہ طور پر دسمبر 2024 تک اداکارہ ماہین صدیقی سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر اب شہریار منور نے بات کرتے ہوئے اگرچہ مبہم انداز میں تعلقات اور نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق تصدیق کی، تاہم انہوں نے کھل کر کچھ نہیں بتایا۔
دوسری جانب ماہین صدیقی نے بھی تاحال افواہوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ دونوں دسمبر تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔