• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل

شائع July 30, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اظہار برہمی کیا، وہیں دلچسپ رد عمل کا اظہار بھی کیا۔

خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ ویڈیوز ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہیں، جب کہ ایک روز قبل انہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم نے ان کی ویڈیوز ریلیز کرنے کی دھمکی دی تھی۔

خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھا، بعد ازاں لکھاری کی فریاد پر پولیس نے مقدمہ دائر کرکے انہیں جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج کو گرفتار کرلیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا اور تشدد کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم حسن شاہ نے چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نامناسب ویڈیوز موجود ہیں اور وہ انہیں جلد ریلیز کردیں گے۔

اب خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں انہیں ایک خاتون کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی مختصر دورانیے کی مبینہ ویڈیوز میں ڈراما ساز کو بیڈ پر لڑکی کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں پہلے سگریٹ نوشی اور بعد ازاں ان کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں خلیل الرحمٰن قمر کو اپنے مخصوص انداز میں بستر پر سگریٹ نوشی بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اظہار برہمی کیا، وہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خاتون کو طاغوت کا مطلب سکھا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024