• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

غزہ: اسمٰعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کرنے والے 2 صحافی اسرائیلی حملے میں جاں بحق

شائع August 1, 2024
الجزیرہ ٹی وی کے صحافی اسمٰعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی - فوٹو: الجزیرہ
الجزیرہ ٹی وی کے صحافی اسمٰعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی - فوٹو: الجزیرہ

اسرائیل نے الجزیرہ ٹی وی کے صحافی اسمٰعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے وہ جاں بحق ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق صحافی اور کیمرا میمن گزشتہ روز تہران میں رہائش گاہ پر فضائی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپوٹنگ کررہے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں واقع شطی پناہ گزین کیمپ میں عرب صحافی اسمٰعیل الغول اور کیمرا مین رامی الریفی, اسمٰعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیےگئے صحافیوں کو علاقے سے فوری طور پر نکلنے کا حکم دیا گیا اور انہوں نے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے فوری طور پر وہاں سے روانہ ہونے لگے لیکن اس دوران ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسمٰعیل الغول اور رامی الریفی نے صحافیوں والی جیکٹ پہن رکھی تھی اور ان کی گاڑی پر یہ پریس کا نشان بالکل واضح تھا، انہوں نے آخری بار اپنے ڈیسک سے فضائی حملے سے 15 منٹ پہلے رابطہ کیا تھا۔

اپنے نیوز چینل کو کی گئی آخری کال کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ غزہ میں ایک گھر پر حملے کی کوریج کررہے تھے کہ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکلنے کا حکم ملا، جس پر غزہ کے العہلی ارب ہسپتال کے لیے روانہ ہوئے، جب ان پر حملہ کیا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔

اسرائیل گزشتہ 10 ماہ سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران صحافیوں کو قتل کرنے سے انکار کرتا رہا ہے، اور اس حملے پر بھی کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 111 صحافی اور میڈیا کارکن شہید ہوچکے ہیں، جب کہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اس جنگ میں 165 فلسیطنی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، اسمٰعیل ہنیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی میڈیا الحدث نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی تہران میں رہائش گاہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 2:00 بجے کے قریب ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا، یہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا بدلہ لیں گے۔

7 اکتوبر 2023 حملہ

اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو کیے گئے حملے میں ایک ہزار 197 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ حماس کے جنگجوؤں نے 251 افراد کو یرغمال بنایا، جن میں سے 111 اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 39 ہزار 445 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، جب کہ اسرائیلی جارحیت میں 90 ہزار 996 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024