• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کل وطن واپسی، شاندار استقبال کیا جائے گا

شائع August 9, 2024
ارشد ندیم اولمپک مقابلے میں تھرو کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
ارشد ندیم اولمپک مقابلے میں تھرو کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے۔

قومی ہیرو پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ارشد ندیم براستہ دبئی کل رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاجائےگا۔

گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کیا تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024