• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ایف بی آر کی ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی تردید

شائع August 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی تردید کردی۔

ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے اور ان کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، اس لیے ان کی انعامی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ارشد ندیم کے لیے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ روپے ہے اور اس پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024