• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm

ارشد ندیم کے شاندار استقبال کیلئے تیاریاں مکمل

شائع August 11, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کی شان بڑھانے والے ارشد ندیم کے شاندار استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔

ارشد ندیم کے اہلخانہ اور اہل محلہ سمیت میاں چنوں سے 100 سے زائد افراد پر مشتمل قافلہ لاہور پہنچا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ارشد ندیم کے اہلخانہ کو خصوصی پروٹوکول بھی دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا مشہود، شیزا فاطمہ ارشد ندیم کا استقبال کریں گے جبکہ قومی جیولن تھرور یاسر سلطان، قومی ہیرو کے سابق کوچ فیاض بخاری بھی ارشد ندیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

ایئرپورٹ کے اندر ارشد ندیم کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو کل ڈبل ڈیکر بس میں شہر بھر کا چکر بھی لگوایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025