• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

اولمپکس کی اختتامی تقریب: اداکار ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹ پرفارمنس کا امکان

شائع August 11, 2024
—فائل فوٹو: اولمپکس
—فائل فوٹو: اولمپکس

پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں اداکار ٹام کروز پرفارمنس پیش کریں گے، اداکار کی جانب سے انتہائی خطرناک اسٹنٹ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب 11 اگست کو ہونے جا رہی ہے، جہاں معروف اداکار خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے 62 سالہ اداکارہ نے فلم ’مشن: امپوسبل‘ قسط میں ایک پہاڑ پر موٹرسائیکل چلائی تھی، اس حیران کن پر پرفارمنس پر مداح داد دیے بغیر نہیں رہ سکے تھے۔

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگی، جہاں روایتی طور پر خوشگوار لمحات کو یاد کیا جائے گا، اس موقع پر میوزیکل پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، گلوکاروں کے ساتھ ایتھلیٹس بھی گنگنائیں گے، جبکہ ایتھلیٹس کی جانب سے پریڈ بھی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف گلوکارہ لیڈی گاگا، سیلین ڈیون گلوکاری کی پرفارمنس کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جبکہ اولمپکس کے جھنڈے کو لاس اینجلیس گیمز 2028 کے حوالے کیا جائے گی، ممکنہ طور پر یہ اداکار ٹام کروز ہی کریں گے۔

واضح رہے ہر 4 سال بعد ہونے والے اولمپکس گیمز اب لاس اینلجیس میں 2028 میں منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 دسمبر 2024
کارٹون : 5 دسمبر 2024