• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صدر، وزیراعظم کی جانب سے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

شائع August 14, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پوری پاکستانی قوم کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دن حق خودارادیت کے لیے برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر اتحاد ’ سالمیت اور معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرنے والے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی اپنے پیغام میں اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عوام کو دلی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آباد و اجداد اور تحریک پاکستان کے بے شمار گمنام ہیروز کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیاء میں لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی بسر کرسکیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خودارادیت کے بنیادی حق کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی اخلاقی’ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024