چنیوٹ: دو تیز رفتارموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
چنیوٹ میں دو تیز رفتارموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق حادثہ لاہور روڈ کے طاہر آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں رابعہ، سعد اور سلیمان شامل ہیں۔