• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

یوم آزادی: وفاقی وزیر کی جانب سے 10 ہزار موٹرسائیکل سواروں میں مفت پیٹرول تقسیم

شائع August 14, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز اپنایا اور چنیوٹ میں 10 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو 5، 5 لیٹر مفت پیٹرول تقسیم کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چنیوٹ میں وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے یوم آزادی پر اپنے ڈیرے پر عوام میں مفت پیٹرول تقسیم کیا۔

انہوں نے ہر موٹر سائیکل سوار کو 5 لیٹر مفت پیٹرول دیا۔

انہوں نے 15 اگست کو بھی پانچ ہزار سے زائد رکشوں کو 5، 5 لیٹر مفت پیٹرول دینے کا اعلان کیا۔

قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ مفت پیٹرول دینے کا مقصد آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024