• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستانی طلبہ نے عالمی ایرو اسپیس مقابلوں میں کانسی کا ایوارڈ جیت لیا

شائع August 16, 2024

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے پاکستانی طلبہ نے عالمی ایرو اسپیس سائنس کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا ایوارڈ جیت لیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے سی جی ٹی این کے مطابق پاکستانی طلبہ نے ہانگ کانگ میں ہونے والے انٹرنیشنل اسپیس سائنس اینڈ سائٹیفک پے لوڈ 2024 کے مقابلے میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔

عالمی ایرو اسپیس سائنس مقابلوں کے فائنل میں 10 ممالک کی ٹیمیں پہنچی تھیں، جن میں پاکستانی طلبہ کی ٹیم بھی شامل تھی۔

پاکستان طلبا نے خلابازوں کے تحفظ کے لیے ایک اسمارٹ ریڈی ایشن شیلڈ ڈیزائن کی تھی، جس بنا پر انہیں فائنل تک پہنچنے میں کامیابی ملی اور انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم میں شرجیل سالک، معیز انصاری، عبدالواجد، آمنہ رحمان، فضا مجید، صالحہ عابد، کوئب کلیم اور ہانیا عرفان شامل تھیں۔

مذکورہ مقابلوں میں دنیا کے 50 ممالک کی 80 یونیورسٹیز کے ایک ہزار سے زائد طلبہ نے ٹیمز کی صورت میں شرکت کی اور انہوں نے اپنے آئیڈیاز وہاں پیش کیے۔

عالمی ایرو اسپیس سائنس مقابلوں کا انعقاد ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن نے مختلف چینی سائنسی اداروں چائنیز سوسائٹی آف ایسٹروناٹکس، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایسٹروناٹکس اور چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے تعاون سے کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024