• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیس بک و انسٹاگرام پر افیم، چرس و دیگر نشے کے اشتہارات کا انکشاف

شائع August 16, 2024
— فوٹو: میٹا
— فوٹو: میٹا

امریکی کانگریس نے فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ کو اپنے پلیٹ فارمز پر افیم، چرس اور بھنگ سمیت دیگر نشوں کے اشتہارات چلانے پر جواب طلب کرلیا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق 19 امریکی کانگریس نے نجی تنظیم اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد مارک زکربرگ سے جواب طلب کرلیا۔

امریکی سینیٹرز نے مارک زکربرگ کو آئندہ ماہ 6 ستمبر تک مفصل جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، جس کے بعد میٹا نے تحریری جواب لکھنا شروع کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق حال ہی میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر نہ صرف سیکریٹ گروپس اور پیجز بلکہ عام پیجز اور گروپس میں بھی نشے کے اشتہارات چلائے جاتے ہیں جبکہ میٹا کے اپنے ضوابط ایسے اشتہارات نہ چلانے پر محیط ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق کے دوران 450 سے زائد ایسے اشتہارات دیکھے گئے جن میں صارفین کو افیم، بھنگ، چرس اور دیگر غیر قانونی نشے خریدنے کی پیش کش کی گئی تھی، ساتھ ہی اشتہارات کو خوبصورت انداز میں بنا کر غیر قانونی نشوں کو اچھا قرار دیا گیا تھا۔

فیس بک اور انسٹاگرام پر بڑے پیمانے پر نشے کی فروخت کے اشتہارات کے انکشاف کے بعد اب امریکی سینیٹرز نے میٹا کے مالک سے جواب طلب کرلیا ہے اور ممکنہ طور پر ان کے غیر مطمئن جواب سے ان کی کمپنی پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024