• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

لبنان میں فضائی حملے کا بدلہ: حزب اللہ نے اسرائیلی بستی پر راکٹ داغ دیے

شائع August 18, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں ہونے والے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے شمالی اسرائیل میں آیلیٹ ہشاہر کبوتز پر حملہ کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کو لبنان سے ہونے والے راکٹ حملے میں 2 فوجی زخمی ہوئے، مزید کہا کہ تازہ ترین حملوں میں کل 55 راکٹ فائر کیے گئے۔

حزب اللہ نے بتایا کہ ان کا یہ حملہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ہفتے کو لیتانی لائن کے شمال میں واقع گاؤں پر حملے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں شامی بچوں اور ان کی ماں سمیت 10 افراد شہید اور سوڈانی کارکنوں سمیت دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کے مطابق انہوں نے آیلیٹ شہر کو اپنے فائرنگ کے شیڈول میں شامل کیا اور پہلی بار کاتیوشا راکٹوں سے بستی پر حملہ کیا۔

حزب اللہ کے ملٹری میڈیا کے مطابق یہ بستی بالائی گیلیلی میں شمال مشرقی صفاد میں اور لبنان کی جنوبی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ایک اور بیان میں حزب اللہ نے البرج کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو دو حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا اور اسے براہ راست نشانہ بنایا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ لبنان سے شمال کی طرف داغے گئے راکٹ ان علاقوں میں گرے جنہیں خالی نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صفاد اور اس کے گردونواح میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اس کے علاوہ لبنان سے بالائی گیلیلی کی طرف درجنوں راکٹ داغے گئے جس سے نقصان ہوا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے بعد ایمبولینسیں مہانائم چوراہے کی طرف بڑھیں جب کہ ہتزور ہاگلیلت کے علاقے میں بمباری کے بعد بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا کہ لبنان سے بالائی گیلیلی کی طرف 40 کے قریب راکٹ داغے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024