• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اگر ماضی میں آج جتنی سمجھدار ہوتی تو شادی بالکل نہ کرتی، سکینہ سموں

شائع August 27, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی کی مقبول اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایت کارہ سکینہ سموں نے کہا ہے کہ اگر وہ ماضی میں آج جیسی سمجھدار ہوتیں تو وہ بالکل شادی نہ کرتیں اور شادی کا فیصلہ ان کی زندگی کا مشکل ترین تھا۔

سکینہ سموں نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ 6 بہنیں ہیں اور والدہ نے نہ صرف ان کی پرورش کی بلکہ ان کی شادیاں بھی کرائیں اور والدہ جیسی خودداری ان میں بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے مختصر کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا انتخاب آڈیشن کے بغیر ہی ہوا تھا۔

ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا یقین تھا اور کہتی تھیں کہ انسان کو ایک ہی شادی کرنی چاہیے اور ان کی بھی یہی سوچ ہے کہ ہر انسان کو ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔

سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی طلاق یافتہ خاتون کے بچے ہیں اور اس کے پاس آپشن موجود ہے تو وہ دوسری شادی نہ کرے۔

ان کے مطابق بچوں کو سوتیلے والد یا سوتیلی والدہ کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، جن افراد کو بچوں کی زندگی تباہ کرنی ہو، وہ دوسری شادی کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ایک طرح سے پسند کی شادی کی اور ان کی شادی میں والدہ کی رضامندی بھی شامل تھی لیکن شادی کے بعد انہیں بہت ساری باتوں اور چیزوں کا علم ہوا۔

ان کے مطابق ہر انسان کے کئی چہرے ہوتے ہیں اور شادی کے بعد ہی بہت سارے لوگوں کے تہ در تہ چہرے کھلتے جاتے ہیں اور باتوں کا علم ہوتا جاتا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہوا تو انہوں نے کہا یا خدایا، میرے ساتھ کیا ہو رہا؟

سکینہ سموں نے اعتراف کیا کہ شادی کرنے کا فیصلہ ان کا مشکل ترین تھا اور اسی فیصلے پر آج تک انہیں پچھتاوا بھی ہے۔

ان کے مطابق اگر ان سے آج شادی کا پوچھا جاتا اور وہ ماضی میں اتنی ہی سمجھدار ہوتیں تو بالکل شادی نہ کرتیں۔

بعد ازاں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کر رہی ہیں لیکن ان کا شادی کا فیصلہ غلط تھا۔

اگرچہ سکینہ سموں نے شادی کے غلط فیصلے پر کھل کر بات اور یہ بھی کہا کہ طلاق یافتہ بچوں کی ماں کو آپشن موجود ہونے کی صورت میں شادی نہیں کرنی چاہیے، تاہم انہوں نے اپنی شادی کے ختم ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کھل کر بات نہیں کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کو ہر حال میں اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہیے، ہر فیصلے میں بچوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے اور اگر کوئی خاتون خود کمانے کے قابل ہے تو وہ دوسری شادی نہ کریں، بچوں کی پرورش خود کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024