• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت نہ تھم سکی، متعدد فلسطینی شہید

شائع August 28, 2024
فائل فوٹو: الجزیرہ
فائل فوٹو: الجزیرہ

مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی بے رحمانہ کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وفا خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ جنین کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں سیر میں اسرائیلی ڈرون نے ایک گاڑی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

وفا نے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کی لاشیں گاڑی سے نکال لی گئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکڑوں فوجیوں پر مشتمل ایک بڑے حملے شروع کردی ہے۔

ان حملوں میں کم از کم 4 مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب وفا نیوز ایجنسی کے مطابق فارع پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی شہید جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے وفا کو بتایا کہ رفاع میں ان کے عملے کو زخمیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ ایمبولینسز کو داخلے کو روک رہے ہیں۔

ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی بلڈوزر کے ساتھ پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپہ مار رہے ہیں اور فوج نے اس علاقے اور اس کے آس پاس کئی ڈرون اور اسنائپرز کو تعینات کیا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024