• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm

ہمایوں سعید کا فردوس جمال کی تنقید کا پیار بھرا جواب

شائع August 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار ہمایوں سعید نے حال ہی میں سینیئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید کا پیار بھرا جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔

فردوس جمال نے کچھ دن قبل ایک ٹی وی پروگرام میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر ایک بار پھر تنقید کی تھی۔

پروگرام کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان عمر رسیدہ ہو چکی ہیں، اب اگر وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں، انہیں ہیروئن نہیں بلکہ دوسرے کرداروں میں آنا چاہیے۔

اسی طرح انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانہیں ڈاکو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے وسائل استعمال کرکے خود سے اچھے اداکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے۔

فردوس جمال کو جب بتایا گیا کہ وہ ہمایوں سعید ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ پیسے تو طوائف بھی لیتی ہیں۔

سینیئر اداکار نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید کو اس جگہ بھی کاسٹ کرلیا جاتا ہے، جہاں ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

فردوس جمال کے مطابق ہمایوں سعید کی قسمت اچھی تھی، ان کے پاس وسائل تھے اور خدا ان پر مہربان ہوئے لیکن انہیں جو خدا نے وسائل دیے، وہ انہیں استعمال کرکے انہیں کیش کر رہے ہیں۔

ان کی مذکورہ بات پر یاسر حسین نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑا فلمی اداکار بھی قرار دیا تھا۔

یاسر حسین نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی لکھا تھا کہ فردوس جمال بھی باکمال اداکار ہیں لیکن اس عمر میں انہیں ٹی وی شوز میں بلاکر اس طرح سوال کرنے کے بجائے ان سے اسٹامپ پیپر پر ایک بار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان سے متعلق لکھوا کر رکھ لیں کہ وہ ان سے متعلق کیا سوچتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے یاسر حسین کی مذکورہ اسٹوری کو اپنی اسٹوری میں شیئر کیا۔

ہمایوں سعید نے یاسر حسین کی بات پر لکھا ”ہاہاہاہا یہ بات سب ٹی وی میزبان نوٹ کرلیں“۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024