• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

پی ڈی ایم حکومت خفیہ راستے سے آئینی ترمیم کررہی ہے، ولید اقبال

شائع August 28, 2024
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت خفیہ راستے سے آئینی ترمیم کررہی ہے اور ہم اس پر اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ریفارمز کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، یہ جعلی اکثریت کو دوام دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوا، حکومت توہین عدالت کا قانون ختم کررہی ہے اور سپریم کورٹ کےججوں کی تعداد بڑھا رہی ہے۔

ولید اقبال نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کی تشریحات 3 دہائیوں سے موجود ہیں، یہ پاکستان کے آئین کے بنیادی ستون پر حملہ ہے، ہم آئین کی بالادستی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اس وقت جیل میں ہیں، ہماری پارٹی کا نظریہ آئین اور قانون کی بالادستی ہے، ہم آئین کی بالادستی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سپریم کورٹ ترمیمی بل پیش کرنے فیصلہ کیا ہے جس میں چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025