• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

برازیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پابندی لگا دی

شائع August 31, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

برازیل نے عدالتی احکامات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم انہوں نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024