• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

پاکستانی بیٹنگ لائن دوسرے ٹیسٹ میں بھی لڑکھڑاگئی، پہلی اننگز میں 274 پر آؤٹ

شائع August 31, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
شان مسعود اور صائم ایوب نے نصف سنچریاں اسکور کیں— فوٹو: اے پی
شان مسعود اور صائم ایوب نے نصف سنچریاں اسکور کیں— فوٹو: اے پی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صائم ایوب 58، شان مسعود 57، سلمان آغا 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث میچ کا ٹاس نہ ہوسکا، دوسرے روز بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانٹو نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، میچ کے پہلے ہی اوور کی چھٹی گیند پر فاسٹ باؤلر تسکین احمد نے عبداللہ شفیق کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔

کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، وہ بالترتیب 57 اور 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، سابق کپتان بابراعظم ایک اور پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل کا بلا بھی خاموش رہا وہ 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، محمد رضوان 29 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، سلمان علی آغا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسین نے 5، تسکین احمد نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ناحید رانا اور شکیب الحسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ابرار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شرف اسلام کی جگہ فاسٹ باؤلر تسکین احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

25 اگست کو راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے طویل دورانیے کی کرکٹ میں پاکستان کو پہلی مرتبہ شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

29 اگست کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم میچ سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ ابراراحمد ۔ میر حمزہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش پلیئنگ الیون

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، شادمان اسلام، شکیب الحسن، ذاکر حسن اور تسکین احمد۔

میچ آفیشلز

رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف ( آن فیلڈ امپائرز) آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024