• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

’دنیا تم پر تھوکے گی‘ یووراج سنگھ کے والد کپل دیو پر پھٹ پڑے

شائع September 2, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم کپل دیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تہمیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق بلے باز یووراج سنگھ کے والد اور سابق کھلاڑی یوگراج سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ سابق کھلاڑی کپل دیو پر تنقید کرتے اور انہیں دھمکی دیتے دکھائی دیے۔

یوگراج سنگھ اور کپل دیو کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں، یوگراج سنگھ نے ٹیم سے نکالے جانے کا الزام کپل دیو پر لگایا تھا، اپنے ایک انٹرویو میں یوگراج سنگھ نے کہا تھا کہ انہوں نے یووراج کے کیرئیر کوکامیاب بنانے کی کوشش کی تھی، تاکہ سب کپل دیو کو بھول جائیں۔

یوگراج سنگھ کپل دیو سے متعلق ویڈیو میں دھمکی سے متعلق تذکرہ کرتے دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت کے بہترین کپتان کپل دیو کو میں نے کہا تھا میں تمہیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی، آج یووراج سنگھ کے پاس 13 ٹرافیاں ہیں اور تمہارے پاس ایک ہی ہے، یہی پر بات ختم۔

اس سے قبل یووراج سنگھ کے والد بیٹے یووراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر اچھے طرح سے الوداع نہ کرنے پر برہم تھے، جبکہ یوگراج سنگھ نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر یووراج سنگھ کا کیرئیر خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

یوگراج سنگھ نے بتایا کہ وہ مہندرا سنگھ دھونی کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اسے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے، وہ ایک بڑا کھلاڑی ہے، مگر اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا ہے سب کچھ اس کے سامنے آ رہا ہے، وہ سب کچھ زندگی میں بھلایا نہیں جا سکتا ہے.

یووراج سنگھ کے والد نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی دو کام نہیں کیے ہیں، پہلا میں نے آج تک زندگی میں اس شخص کو معاف نہیں کیا ہے، جس نے میرے ساتھ بُرا کیا اور دوسرا میں اُس بندے کو کبھی گلے نہیں لگاتا ہوں پھر چاہے وہ میرا فیملی ممبر یا بیٹا ہی کیوں نا ہو۔

یووراج سنگھ اور مہندرا سنگھ دھونی، دونوں ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 2007 سے 2013 کے میچز میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024