• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پورے ہفتے کے بجائے محض دو دن اچھی ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت

شائع September 2, 2024
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

ایک منفرد اور طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پورے ہفتے میں ورزش کرنے کے بجائے محض دو دن ہی اچھی ورزش کرنا صحت اور خصوصی طور پر دماغی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے یوکے بائیوبینک کے ڈیٹا سے 75 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، علاوہ ازیں ماہرین نے ایک لاکھ افراد پر تحقیق بھی کی۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو تین حصوں میں تقسیم کیا، جس میں سے ایک گروپ میں ان افراد کو رکھا گیا جو ہفتے بھر میں 150 منٹ تک جسمانی ورزش بھی نہ کرتے تھے۔

دوسرے گروپ میں وہ افراد شامل تھے جو کہ ماہرین صحت کی جانب سے تجویز کردہ 150 منٹ تک ورزش کرتے تھے جب کہ تیسرے گروپ میں وہ افراد تھے جو کہ پانچ دن کچھ نہیں کرتے تھے اور محض دو دن میں 150 منٹ سے زائد ورزش کرتے تھے۔

رضاکاروں میں نصف خواتین بھی شامل تھیں اور تمام کی اوسط عمر 62 برس تھی اور پھر ماہرین نے ساڑھے 8 سال بعد تمام رضاکاروں کی صحت کا دوبارہ جائزہ لیا۔

ماہرین نے پایا کہ جو افراد ساتوں دن میں 150 منٹ سے بھی کم ورزش کرتے ہیں ان کی ذہنی صحت اگرچہ ورزش نہ کرنے والوں سے بہتر رہتی ہے لیکن انہیں زیادہ فائدہ نہیں ملتا۔

اسی طرح جو افراد ہفتے کے ساتوں دن مجموعی طور پر 150 منٹ تک جسمانی ورزش کرتے ہیں ان کی ذہنی صحت بھی قدرے بہتر تھی لیکن ان افراد کی ذہنی صحت سب سے بہتر تھی جو دو دن میں 150 منٹ سے کہیں زیادہ جسمانی ورزش کرتے تھے۔

ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو پہنچا جو کہ پانچ دن دیگر مصروفیات میں مصروف رہے لیکن انہوں نے ہفتے کے آخری دنوں میں مطلوبہ 150 منٹ سے 50 فیصد زائد ورزش کی۔

ماہرین کے مطابق زیادہ جسمانی ورزش کے جہاں دیگر فوائد ہوتے ہیں، وہیں خصوصی طور پر ذہنی صحت کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں اور لوگ فالج، ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ بظاہر ہفتے کے باقی دنوں میں مصروفیت کی وجہ سے لوگ درست طریقے سے ورزش نہیں کرتے، جس وجہ سے ایسی ورزش کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جب کہ چھٹی کے دن صحیح ورزش کرنے کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025