• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

کراچی: سائٹ میں تیز رفتار بس نے رکشا اور راہگیروں کو روند ڈالا، 2 افراد ہلاک

شائع September 2, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے سائٹ میں بس ڈرائیور اور غفلت کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور پانچ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ ایک تیز رفتار کنٹریکٹ بس نے بوانی چلی کے مقام پر رکشا، کئی موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کو روند دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں پانچ خواتین سمیت نو افراد زخمی بھی ہوئے اور ان سب کی حالت تشویشناک ہے۔

غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا۔

تاہم بعد میں پولیس نے چھاپہ مار کر اورنگی ٹاؤن سے جنید احمد نامی مشتبہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ڈرائیور کے پاس چھوٹی گاڑی کا لائسنس تھا لیکن وہ بڑی گاڑی چلا رہا تھا۔ یہ ایک ٹیکسٹائل مل کی کنٹریکٹ بس تھی۔

جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت قدوس کے نام سے ہوئی ہے جو ایک طالبعلم ہے جبکہ 40 سالہ دوسرے متوفی کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔

زخمیوں کی شناخت 24 سالہ وجاہت نعیم، 25 سالہ ریحان رمضان، 25 سالہ جنید خان، 45 سالہ ثمینہ، 30 سالہ ماریہ، مسز نفیسہ اصغر اور 23 سالہ عروبہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024