• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ٹک ٹاک کا اہم قدم

شائع September 2, 2024
—فوٹو: ٹک ٹاک
—فوٹو: ٹک ٹاک

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ملک میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کاروباری افراد کی تربیت کی ورکشاپ منعقد کی، جس میں ملک بھر سے کاروباری افراد شریک ہوئے۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد کی گئی تربیتی ورکشاپ کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو آن لائن خودمختار بنانا اور ان کی رسائی زیادہ سے زیادہ افراد تک پھیلانا تھا۔

کاروباری ورکشاپ میں ملک بھر سے نہ صرف کاروباری افراد بلکہ بعض مواد تخلیق کاروں نے بھی شرکت کی اور شرکا کو نہ صرف کاروبار بڑھانے بلکہ کاروبار کے لیے بہتر مواد تخلیق کرنے کے ٹولز بھی سکھائے گئے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اسی طرح کی ورکشاپس دیگر ممالک میں بھی کی جاتی ہیں اور ٹک ٹاک نے اس پروگرام کو #GrowWithTikTok کا نام دیا ہے۔

ماسٹر کلاس ورکشاپ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایسے کاروباری اداروں کے مالکان، مارکیٹرز اور انٹرپرینیورز کے گروپ کو اکٹھا کیا تھا جو پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے TikTokکی طاقت کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے خواہشمند تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024