• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

وفاقی حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرا دی

شائع September 3, 2024
— فوٹو: انٹرنیٹ
— فوٹو: انٹرنیٹ

وفاقی حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرا دی جس کا نوٹی فکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کنٹریوبیوٹری پنشن اسکیم فنڈ سے متعلق وزارت خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی پنشن اسکیم کے تحت ملازم پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ادا کرے گا۔

نئی پنشن اسکیم کے تحت حکومت پنشن کے لیے بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ادا کرے گی جب کہ نئی اسکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سول ملازمین پر لاگو ہوگی۔

علاوہ ازیں، نئی پنشن اسکیم فوج کے یکم جولائی 2025 کے بعد بھرتی ہونے و الے ملازمین پر لاگو ہوگی۔

اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر پنشن اسکیم میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

ای سی سی نے پنشن اسکیم میں ترامیم یکم جولائی 2024 سے لاگو کرنے کی سفارش کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے آنے والے نئے ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم متعارف کرائی جائے گی، موجودہ پنشنرز کے لیے بھی نئے رولز متعارف کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی تاکہ پنشن کا خرچہ آہستہ آہستہ ہمارے قابو میں آئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024