• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

کفایت شعاری منصوبوں پر عملدرآمد، گاڑیوں اور مشینری کی خریداری پر پابندی

شائع September 6, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر کے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری منصوبوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا اور وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی جبکہ مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد ہو گی۔

اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج کے ساتھ ساتھ غیرضروری بیرونی دوروں پر پابندی ہو گی۔

وزارت خزانہ نےفیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو نوٹیفکیشن بھیج دیا

وفاقی حکومت نے نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024