• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

وفاقی کابینہ نے چینی کی برآمد کے لیے مدت میں 15روز کی توسیع کردی

شائع September 7, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی کابینہ نے چینی کی برآمد کے لیے مدت میں 15روز کی توسیع کرتے ہوئے مدت 45 روز سے بڑھاکر 60 روز کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی کو چینی کی قیمت کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے اجازت شدہ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے مدت میں 15 روز کی توسیع کردی۔

حکومت نے چینی کی برآمد کے لیے 45 روز کی مدت مقرر کی تھی تاہم اب یہ مدت بڑھا کر 60 روز کردی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شوگر ملز اب توسیع شدہ مدت میں غیر استعمال شدہ چینی کا کوٹہ برآمد کر سکیں گے البتہ گنے کے کاشت کاروں کو ادائیگی نہ کرنے والی شوگر ملز پر توسیع کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمد کے لیے چینی کی ریٹیل اور ایکس مل قیمتوں کی شرائط برقرار رہیں گی جبکہ کابینہ کمیٹی کو شوگر ایکسپورٹ کی مانیٹرنگ اور چینی کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کو چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کی نگرانی کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 13جون 2024 کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور اجازت کے وقت چینی کی فی کلو اوسط قیمت 143.15 روپے تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2روپے اضافی مارجن کے ساتھ فی کلو چینی کا بینچ مارک مقررکیا تھا اور چینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک 145.15 روپے مقرر کیا تھا۔

کمیٹی نے نے چینی کی فی کلو ایکس مل کا بینچ مارک 140 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024