• KHI: Fajr 4:57am Sunrise 6:15am
  • LHR: Fajr 4:16am Sunrise 5:40am
  • ISB: Fajr 4:18am Sunrise 5:44am
  • KHI: Fajr 4:57am Sunrise 6:15am
  • LHR: Fajr 4:16am Sunrise 5:40am
  • ISB: Fajr 4:18am Sunrise 5:44am

پشاور: جمیل چوک پر حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

شائع September 9, 2024
فوٹو: زاہد امداد
فوٹو: زاہد امداد

پشاور کے علاقے جمیل چوک میں حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایکسائز پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کے اشارے پر موٹر سائیکل ملزمان جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف ذوالفقار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025