• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں گیس کا دھماکا، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

شائع September 9, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

صوبائی دارالحکومت کراچی میں نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اطراف میں دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ڈان نیوز کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے ہوا، دھماکے سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے سڑک اور نالے کی حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024