• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر چوری، ایک ملزم گرفتار

شائع September 9, 2024
چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے — فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے — فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے 2 کمپیوٹرز چوری کرلیے گئے جس کے شبے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کےمطابق تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے ملزم زاہد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دوسرے ملزم فیصل کی تلاش جاری ہے۔

قبل ازیں عدالت عظمیٰ سے 2 کمپیوٹر چوری ہوئے تھے جس کا مقدمہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی مدعیت میں 2 ملازمین زاہد اور فیصل پر درج کیا گیا تھا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر ’نیٹ ورک‘ نے بتایا کہ کمرے میں کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نئے کمپیوٹر میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی، سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین فیصل اور زاہد کو مشکوک نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024