• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

ارشد شریف قتل کیس: مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

شائع September 9, 2024
مقتول صحافی ارشد شریف—فائل فوٹو: اے ایف پی
مقتول صحافی ارشد شریف—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست گزار شاکر علی نے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم نے ارشد شریف قتل کیس کے اندراج مقدمہ میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور ارشد شریف کے اہلخانہ سپریم کورٹ میں معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے پاس اہل خانہ کے مقدمے کو پس پشت ڈال کر نیا مقدمہ درج کرانے کا اختیار نہیں اور اخباری تراشوں اور خطوط سے لیگی قیادت کا ارشد شریف قتل میں ملوث ہونا ثابت نہیں ہوتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر درخواست گزار چشم دید گواہ ہے تو جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شامل ہو سکتا ہے لیکن درخواست گزار لیگی قیادت کا ارشد شریف قتل سے تعلق جوڑنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار اپنی مرضی کے ملزمان نامزد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا لہٰذا لیگی رہنماؤں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024