• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

سوات سمیت خیبر پختونخوا میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

شائع September 9, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 محسوس کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی میں تھا جہاں اس علاقے میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق حکام عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سرگرمی سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صوبہ خہبر پختونخوا میں 29 اگست کو 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مردان، مالاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں محسوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024