• KHI: Maghrib 6:22pm Isha 7:38pm
  • LHR: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • ISB: Maghrib 5:56pm Isha 7:19pm
  • KHI: Maghrib 6:22pm Isha 7:38pm
  • LHR: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • ISB: Maghrib 5:56pm Isha 7:19pm

دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

شائع September 10, 2024
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی — فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی — فائل فوٹو: رائٹرز

دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ نے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 17 رکنی انگلش ٹیم کی قیادت انجری سے واپسی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں ریحان احمد، شعیب بشیر، ہیری بروک، کرس ووکس، جو روٹ، اولی اسٹون، جارڈن کاکس شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گس ایٹکنسن، زیک کرالی، بین ڈکٹ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور دیگر کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

کراچی کے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک ۔ انگلینڈ سیریز کے مقام کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے اور توقع ہے کہ پی سی بی، سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024