• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: شاہ فیصل میں پیٹرول یونٹ آتشزدگی کا واقعہ، متعلقہ اداروں کی غفلت کا انکشاف

شائع September 12, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کے قریب غیر قانونی پیٹرول یونٹ میں لگنے والی آگ کے واقعے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں پانچ پیٹرول پمپ یونٹس موجود ہیں اور مبینہ طور پر تمام پیٹرول پمپس کا مالک ایک ہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول یونٹس پتھر روڈ، جمعہ گوٹھ، چاولہ پل اور گرین ٹاؤن کےعلاقوں میں موجود ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق آگ لگنے والے پیٹرول پمپ کو 16 سالہ ملازم چلاتا تھا، اگ لگنے کے بعد شاہ فیصل کالونی میں قائم 4 پیٹرول یونٹس اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے سیل کردیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے یونٹس ریاض نامی شخص کے ملازمین چلاتے ہیں اور وہ اس علاقے میں ’اے آر ایس‘ پیٹرول کے نام سے پیٹرول یونٹ چلاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات غیرقانونی پیٹرول پمپ میں لگنے والی آگ نے تین منزلہ رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تھا اور اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ آگ لگنے سے 10 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں اور متعدد دکانیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمٰن میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے تقریباً 2 ماہ قبل غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والی دکان کے خلاف کارروائی کی تھی تاہم پیٹرول بیچنے والے دکاندار نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024