• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

شائع September 12, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کی طرف سے ندیم احمد اور حنان شاہد نے 2، 2 اور ندیم احمد نے ایک گول اسکور کیا۔

اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے 8 پوائنٹس ہوگئے اور اس نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قومی ٹیم نے چار میچ کھیل کر دو میچ جیتے جبکہ دو میچ ڈرا ہوئے۔

گرین شرٹس نے چین اور جاپان کو شکست دی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف میچ برابر ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تیسرے اور اہم میچ میں جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی تھی۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان اپنا پانچواں اور پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے ایک بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024