• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہیں ملا، بل پڑھیں گے نہیں تو ووٹ کیسے دیں گے، عبدالغفور حیدری

شائع September 15, 2024
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہیں ملا، جب تک بل پڑھیں گے نہیں تو ووٹ کیسے دیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے مولانا فضل الرحمٰن سے متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن اس معاملے پر اب تک ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اتوار کو حکومتی اور اپوزیشن وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومتی ٹیم کو کہا ہے کہ بل پیش کرنے میں جلدی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہیں ملا اور جب تک بل پڑھیں گے نہیں تو ووٹ کیسے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی مسودے پر جے یو آئی کی مختلف جماعتوں سے ملاقات ہوئی اور حکومت سے مزید سوچ بچار کے لیے وقت مانگا ہے۔

جے یو آئی(ف) کے رہنما نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ اجلاس میں شریک ہوں گے اور وہاں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024